ملاکنڈ ،ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ہفتہ وار رپورٹ، 89 ایمرجنسیز پر فوری کارروائی

ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے 06 جولائی سے 12 جولائی 2026 تک کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ملاکنڈ۔۔ 13 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے 06 جولائی سے 12 جولائی 2026 تک کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ پریس ریلیز کے مطابق اس دوران 89 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 80 افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان میں 69 میڈیکل، 8 ٹریفک حادثات، 2 آگ لگنے، 3 فائرنگ و تشدد اور 7 ریکوری آپریشنز شامل ہیں۔ کنٹرول روم کو 2,674 کالز موصول ہوئیں۔ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 40 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 11 مریض ضلع کے اندر اور 29 مریض ضلع سے باہر ریفر کیے گئے۔