کالعدم انتشاری ایکشن کمیٹی کے سرغنوں کی جانب سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے۔
کالعدم انتشاری ایکشن کمیٹی کے سرغنوں کی جانب سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):کالعدم انتشاری ایکشن کمیٹی کے سرغنوں کی جانب سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے۔ انتشاری کمیٹی تمام ہتھکنڈے ناکام ہونے کے بعد معصوم طلبہ کواپنے احتجاج کا ایندھن بنانے پر اتر آئی ہے۔ کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے سکولوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کو بطور حربہ استعمال کرنے کی ترغیب دے دی ۔وڈیو میں انتشاری کمیٹی کے سرغنہ کی جانب سےمذموم عزائم کے حصول کےلئے طلبا کو استعمال کرنے پراکساتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ13جولائی کو احتجاجی مظاہرے میں ہم اپنے بچوں کو سکول یونیفارم اور بیگز کےساتھ لے کر نکلیں گے،احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے طلبہ کے ہاتھوں میں کتابیں اور بینرز ہوں گے،کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ پہلے بھی بچوں کو سکولوں سے باہر رکھنے جیسے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیان دے چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق تمام اوچھے ہتھکنڈے کی ناکامی اورعوام کی جانب سے مسترد ہونےکے بعد انتشاری کمیٹی اب عورتوں اور بچوں کو بطور شیلڈ استعمال کرنا چاہتی ہے۔بچوں کے مستقبل اور آزاد کشمیر کے امن و امان کے دشمن کبھی بھی عوام کے حقوق کے محافظ نہیں ہو سکتے۔کالعدم ایکشن کمیٹی اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر مذموم عزائم کی تکمیل کےلئے نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کو تباہ کرنے کے درپے ہے ۔








