اکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گی، جہاں وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کیلئے روانہ،پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گی، جہاں وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔روانگی سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین روزہ بھرپور تربیتی کیمپ میں حصہ لیا، جس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔ تیاریوں کے آخری مرحلے میں ٹیم نے دو روزہ سیناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا، جس کا مقصد مختلف میچ حالات میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور انہیں ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار کرنا تھا۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچنے کے بعد 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، جس سے کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا موقع ملے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا ایک ٹیسٹ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹوروبا جبکہ دوسرا تاریخی کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین میں شیڈول ہے۔قومی ٹیم اس دورے میں بہتر کارکردگی کے ذریعے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم پوائنٹس حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ راولپنڈی میں کی جانے والی جامع تیاریوں کا فائدہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز میں بھی نظر آئے گا۔








