لاہور ہائیکورٹ ،شیخوپورہ میں کریانہ سٹور سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کریانہ سٹور سیل کیے جانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

لاہور۔13جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کریانہ سٹور سیل کیے جانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے عبدالحفیظ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ غلام شبیر عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ سٹور سے غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا برآمد ہوئیں، پہلے نوٹس اور وارننگ دی گئی، بعد ازاں دوبارہ چیکنگ کے دوران ہلدی اور مرچوں کے نمونے غیر معیاری پائے گئے جس پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سٹور سیل نہیں کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری تنویر اختر نے بھی درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔