گورنر خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ( ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم لیگ( ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ۔

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم لیگ( ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ۔

تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر ہاوس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسائل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کے حقوق اور قیام امن کے لیے صوبہ کےمکتبہ فکر کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں کسی مسیحا کی راہ تکنے کی سوچ ترک کرکے زمینی حقائق کا ادراک کرنا ہوگا۔ملاقات میں وفاق کے ساتھ صوبہ کے مسائل ، مالاکنڈ میں ٹیکسوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات اور مطالبات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔