گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بونیر میں سی ٹی ڈی سب انسپکٹر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا بونیر میں سی ٹی ڈی سب انسپکٹر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بونیر میں سی ٹی ڈی سب انسپکٹر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے شہید سی ٹی ڈی افسر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے شہید کے بلند درجات اورلواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔گو رنر نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








