پارلیمنٹ نے پیپلز پارٹی کے بل کو مسترد کرکے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے پارٹی قیادت سے متعلق پیپلز پارٹی کے بل کو مسترد کرکے ایک تاریخی کارنامہ انجام دےدیا ہے، آج بھٹو کی روح کو سکون آ گیا ہو گا کہ ان کے خواب کو تعبیر مل گئی ہے، جب ووٹ لینا ہوتا ہے پیپلز پارٹی کو بھٹو یاد آ جاتا ہے مگر …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے پارٹی قیادت سے متعلق پیپلز پارٹی کے بل کو مسترد کرکے ایک تاریخی کارنامہ انجام دےدیا ہے، آج بھٹو کی روح کو سکون آ گیا ہو گا کہ ان کے خواب کو تعبیر مل گئی ہے، جب ووٹ لینا ہوتا ہے پیپلز پارٹی کو بھٹو یاد آ جاتا ہے مگر جب ان کے دیئے ہوئے قانون میں کی گئی ترامیم کو نکالنا ہوتا ہے تو یہ اختلاف کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا کہ نواز شریف اکیلا دوگنا ووٹ لیتا ہے جسے قوم اپنا لیڈر مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو لوگ بھٹو کے نام پر سیاست کرتے ہیں جب انہوں نے ووٹ لینا ہوتا ہے تو بھٹو زندہ ہو جاتا ہے، آج جب اس کے قانون کی بات تھی تو پیپلز پارٹی نے زندہ کو دفن کر دیا، بھٹو کے قانون کی مخالفت کرکے پیپلز پارٹی نے آمریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مخالفت کرنے والوں کو اب سیاسی بونے نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے سے نواز شریف کا نہیں پاکستان کا نقصان ہوا، سی پیک، سٹاک ایکسچینج کو نقصان پہنچایا گیا، نواز شریف نے تہیہ کیا ہے کہ ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑے گا، یہ کسی شخص یا فرد کی جنگ نہیں ہے، اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply