وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف دوحہ پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف قطر کے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔

دوحہ ۔13جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف قطر کے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔

دوحہ ایئر پورٹ پر قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیرمملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔وزیر اعظم قصر لوسیل جائیں گے جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات میں قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اوروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔