محمد نواز شریف اور بے نظیر بھٹو شہیدکو سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی آئین میں شامل کردہ شق کو ختم کر دیا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور بے نظیر بھٹو شہیدکو سیاست …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
محمد نواز شریف اور بے نظیر بھٹو شہیدکو سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی آئین میں شامل کردہ شق کو ختم کر دیا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور بے نظیر بھٹو شہیدکو سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی آئین میں شامل کردہ شق کو ختم کر دیا گیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالکل اسی طرح کی ترمیم فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں کی گئی جسے زوالفقار علی بھٹو نے نکال دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن نے گزشتہ روز کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مایوس کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اسی شق کو اختیا کیا جسے ان کے بانی زوالفقار علی بھٹو نے ختم کیا تھا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل تمام ممکنہ عمل سے گزرا ہے اور پہلے ہی قومی اسمبلی سے منظور بھی پو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کی موجودگی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری جماعت میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت فیض آباد دھرنے کے پرامن حل کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔








