سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اٹلی کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے
سعودی وزیر خارجہ سے اٹلی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔14جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اٹلی کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کی اہمیت کے علاوہ دو طرفہ ریاستی حل کے نفاذ، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔








