فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران مزید کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران مزید کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں غیر معمولی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں میں مزید 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا گیا، دہشت گردوں کے خاتمے تک فورسز کے مشترکہ آپریشنز جاری رہیں گے، پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف برسرپیکار اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔