اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران راہزنی، موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کی چوری میں ملوث گینگز کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے پانچ قیمتی موبائل فون، چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا
اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف گینگز کے 6 ارکان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران راہزنی، موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کی چوری میں ملوث گینگز کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے پانچ قیمتی موبائل فون، چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی، گولڑہ، بنی گالا اور بھارہ کہو پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ گرفتار ملزمان راہزنی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ہسپتالوں کے احاطوں میں مریضوں کے تیمارداروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے۔ گرفتار گینگز کے ارکان میں احتشام عزیز، ارشد رحمت، سردار شاہ، ثوبان احمد، سعد فیضان شاہ، محمد زبیر اور حضرت علی شامل ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا منظم اور متحرک جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔








