چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر مون سون کے دوران موسم سے نمٹنے کے لیے لیسکو نے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
لیسکو کی ہنگامی تیاریاں مکمل، صارفین سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر مون سون کے دوران موسم سے نمٹنے کے لیے لیسکو نے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تمام آپریشنل ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹر اور تمام آپریشن سرکلز میں فوکل پرسنز مقرر کر دیے گئے ہیں، جبکہ ایمرجنسی گینگز، ٹرالی مانٹڈ ٹرانسفارمرز، حفاظتی سامان، گاڑیاں اور دیگر ضروری وسائل ہر وقت دستیاب رکھے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی اور بجلی کی جلد بحالی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران لیسکو کی تمام ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ رہیں گی اور صارفین کے تعاون سے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچتے ہوئے بجلی کی محفوظ اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔








