لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایم ایس پروگرام میں داخلہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر یونیورسٹی کے متعلقہ ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے طالبہ ایمان عمران کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے ایم ایس پروگرام میں داخلہ نہ دینے پر ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایم ایس پروگرام میں داخلہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر یونیورسٹی کے متعلقہ ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے طالبہ ایمان عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طالبہ نے ایم ایس پروگرام میں داخلہ لینا تھا، تاہم یونیورسٹی نے آن لائن درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ داخلہ جمع کرانے کے مقررہ دنوں میں انٹرنیٹ سروس میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث درخواست جمع نہ ہو سکی۔ بعد ازاں یونیورسٹی نے داخلوں کی آخری تاریخ7 جولائی تک بڑھائی، لیکن اس دوران بھی انٹرنیٹ کا مسئلہ برقرار رہا، جس کی وجہ سے درخواست گزار داخلے کے لیے آن لائن درخواست جمع نہ کرا سکی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو درخواست گزار کو ایم ایس پروگرام میں داخلہ دینے کا حکم جاری کرے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے متعلقہ ذمہ دار افسر کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔








