آئی سی ای میں کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ،خام چینی میں کمی ہوئی

نیویارک ۔ 22 نومبر (اے پی پی) انٹرکانٹیننٹل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ خام چینی میں کمی ہوئی۔نیویارک کیلئے مارچ کے کوکوا کے سودے 24 ڈالر (1.2 فیصد) بڑھ کر 2114 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کیلئے مارچ کے کوکوا کے سودے 11 پاﺅنڈ سٹرلنگ (0.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 1585 پاﺅنڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے مارچ کیلئے سودے 1.75 سینٹ …

نیویارک ۔ 22 نومبر (اے پی پی) انٹرکانٹیننٹل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا اور کافی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ خام چینی میں کمی ہوئی۔نیویارک کیلئے مارچ کے کوکوا کے سودے 24 ڈالر (1.2 فیصد) بڑھ کر 2114 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کیلئے مارچ کے کوکوا کے سودے 11 پاﺅنڈ سٹرلنگ (0.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 1585 پاﺅنڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے مارچ کیلئے سودے 1.75 سینٹ (1.4 فیصد ) بڑھ کر 1.2750 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جنوری کیلئے سودے 4 ڈالر (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 1806 ڈالر فی ٹن طے پائے۔سفید چینی کے مارچ کیلئے سودے 0.20 ڈالر ( 0.05 فیصد) اضافے کے ساتھ 389 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ خام چینی کے مارچ کیلئے سودے 0.02 سینٹ (0.1 فیصد) کم ہوکر 14.95 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply