گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ، صوبہ میں معدنیات و دیگر ذخائر بارے بریف کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی،جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے لازوال بھائی چارےپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان گورنر ہائوس پشاورکے مطابق اس موقع پر سعودی سفیر نے گورنر ہائوس کے مختلف حصوں اور علاقائی رقص کا معائنہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے سعودی سفیر کو پشاور کی تاریخ اور جغرافیائی اہمیت ،صوبہ میں معدنیات اور دیگر ذخائر کے حوالہ سے بریف کیا۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ گیس اور تیل کے وسیع ذخائر کا حامل ہے۔ خیبرپختونخوا اور پشاور ملک کی قدیم گندھارا تہذیب کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شہریوں کی اکثریت حرمین میں خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ایئرلائن کی پشاور سے مدینہ فلائٹس ضروری ہیں۔اس موقع پر سعودی سفیر نواب بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ وہ گورنر ہاؤس کی مہمان نوازی اور عزت افزائی پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج اجاگر کرنے پر گورنر کا کردار قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور عوام پاکستان کی دوستی پر فخر کرتے ہیں۔








