آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔ شام/رات میں کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔ شام/رات میں کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد (ائیرپورٹ 69)، جوہرآباد 56، ملتان (ائیرپورٹ 49، سٹی 17)، قصور 40، سرگودھا سٹی 36، ڈیرہ غازی خان 20، کوٹ ادو 12، بہاولپور سٹی 03، منڈی بہاؤالدین 02، چکوال، خانیوال اور بہاولپور ائیرپورٹ 01، بلوچستان میں بارکھان 04، گلگت بلتستان میں گوپس 03، خیبر پختونخوا میں کالام اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 46، نوکنڈی، دالبندین 44، تربت، نور پور تھل، بھکر، دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئی انتباہ دستیاب نہیں ہے،موجودہ صورتحال کے پیش نظر بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں پر موجود ہے۔








