وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام میں بہترین خدمات انجام دینے والے ورکرز کے اعزاز میں تقریب

:ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مثالی خدمات انجام دینے والے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز، سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کے اعزاز میں مقامی مارکی میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

چنیوٹ۔ 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مثالی خدمات انجام دینے والے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز، سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کے اعزاز میں مقامی مارکی میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین، منیجر ستھرا پنجاب محمد حمزہ، محمد سلمان، سپروائزرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے محرم الحرام کے دوران صفائی، ہنگامی امداد اور شہری سہولیات کی فراہمی میں حصہ لینے والے تمام ورکرز اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اہلکار ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں نے باہمی تعاون، ذمہ داری اور جذبہ? خدمت کے ساتھ فرائض انجام دے کر بہترین مثال قائم کی۔مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین نے جملہ محکموں کے ورکرز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے محنتی اور فرض شناس ورکرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر تمام ورکرز، اہلکاروں اور رضاکاروں کو ظہرانہ پیش کیا گیا اور ان کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔