:بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے)نے کوئٹہ میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی مضر صحت سبزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اسپنی روڈ اور سی پیک روڈ
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کوئٹہ میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی مضر صحت سبزیاں تلف

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے)نے کوئٹہ میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی مضر صحت سبزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اسپنی روڈ اور سی پیک روڈ کے علاقوں میں وسیع اراضی پر اگائی گئی سبزیوں کی فصلیں تلف کر دیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق تلف کی جانے والی فصلوں میں گوبھی، دھنیا، پودینہ سمیت مختلف اقسام کی خوردنی سبزیاں شامل تھیں جنہیں ملحقہ نالوں کے سیوریج کے پانی سے سیراب کیا جا رہا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عدالت عالیہ کے احکامات اور حکومتی پابندی کے باوجود سیوریج کے زہریلے پانی سے خوردنی سبزیوں کی کاشت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پانی سے تیار کی جانے والی سبزیاں انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں اور مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج کے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلوں کی کاشت کی اجازت ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاشتکاروں اور زمینداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسی تمام فصلیں تلف کی جاتی رہیں گی۔








