ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت انتظامی امور بارے اہم اجلاس

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

لاہور۔14جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمدودیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی تمام سپورٹس سہولیات، ریونیو جنریشن، ہیومن ریسورس کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں قائم سپورٹس کمپلیکسز اور سٹیڈیمز کی ریونیو جنریشن حکمت عملی بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کھلاڑیوں کے لیے704 سے زائد سپورٹس سہولیات موجود ہیں جبکہ 323 سے زائد بہترین سہولیات سے مزین جدید سپورٹس کمپلیکسز اور سٹیڈیمزدستیاب ہیں

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہترین ماحول میسر آ سکے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عالمی معیار کا سپورٹس انفراسٹرکچر موجود ہے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی تمام سپورٹس سہولیات کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں، تمام سپورٹس کمپلیکسز اور دیگر سہولیات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے حکومتی ویژن کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ ڈی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو جنریشن کے تمام اقدامات مکمل شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیے جائیں۔