فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کی انسپکشن ٹیم کا سوات موٹروے چکدرہ انٹرچینج پر علی الصبح ناکہ بندی

فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کی انسپکشن ٹیم نے سوات موٹروے چکدرہ انٹرچینج پر علی الصبح ناکہ بندی کرتے ہوئے خوراک کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی تاکہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خورونوش کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کی انسپکشن ٹیم نے منگل کے روز سوات موٹروے چکدرہ انٹرچینج پر علی الصبح ناکہ بندی کی۔

ضلعی انتظامیہ مالاکنڈ تر جمان کے مطابق ناکہ بندی کے دوران دودھ کے ٹینکرز سمیت مختلف خوراکی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔انسپکشن کے دوران پنجاب اور دیگر اضلاع سے آنے والے دودھ کے کنٹینرز کا جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے معیار چیک کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک کنٹینر میں دودھ مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر متعلقہ مالک پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دیگر تمام گاڑیوں میں موجود دودھ کا معیار تسلی بخش قرار دیا گیا۔