امتحانی نظام کی شفافیت کو برقرار رکھنے و بوٹی مافیا کی بیخ کنی کیلئے امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2026ء کے شفاف انعقاد پر کمشنر و سابق چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد
امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) کے شفاف انعقاد پر سیکر ٹری ایجوکیشن بورڈ کو تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 14 جولائی (اے پی پی):امتحانی نظام کی شفافیت کو برقرار رکھنے و بوٹی مافیا کی بیخ کنی کیلئے امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2026ء کے شفاف انعقاد پر کمشنر و سابق چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد مسرت جبیں نے سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹرسلیم تقی شاہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے بطور سیکرٹری بورڈ کمشنر مسرت جبیں کی طرف سے ان پر کئے جانے والے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے چارج سنبھالتے ہی وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کے میرٹ،امتحانی وقار کی بحالی اور شفافیت کے فروغ کیلئے نقل کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔انہوں نے عملہ سمیت خود بھی امتحانی مراکز پر چھاپے مارے اور جہاں کہیں بھی حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی فوری سخت ایکشن لیا جس کی بناء پر امتحان انٹرمیڈیٹ اول سالانہ کا شفاف انداز میں منعقدہوا۔








