پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.966 بلین روپے کے سودے طے

کراچی ۔ 22نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.966 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.088 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.966 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8887 رہی۔ سب سے زیادہ سودے …

کراچی ۔ 22نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.966 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.088 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.966 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8887 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.293 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 837.771 ملین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 684.724 بلین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 414.327 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 340.790 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 217.071 ملین روپے، این ایسڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 58.431 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 45.225 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 43.198 ملین روپے، ایسلین پی 500 کے سودوں کی مالیت 26.268 ملین روپے اور برنٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.138 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply