منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شہزاد کی ہدایت پر واسا سیالکوٹ کے عملے کی جانب سے یونین کونسل کریم پورہ میں سیوریج نالوں کی ڈسلٹنگ اور صفائی کا کام بلا تعطل جاری ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی ہدایت پر واسا سیالکوٹ کے عملے کی جانب سے یونین کونسل کریم پورہ میں سیوریج نالوں کی صفائی کا عمل جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 15 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شہزاد کی ہدایت پر واسا سیالکوٹ کے عملے کی جانب سے یونین کونسل کریم پورہ میں سیوریج نالوں کی ڈسلٹنگ اور صفائی کا کام بلا تعطل جاری ہے۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا سیالکوٹ کا عملہ فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہے اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے شہر کے تمام سیوریج نالوں اور مین ہولز کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ واسا سیالکوٹ شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔








