لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کریانہ سٹور سیل کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کریانہ سٹور کو سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کریانہ سٹور کو سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ سٹور کو ڈی سیل کر دیا گیا ہے جبکہ چابیاں نہ ہونے کے باعث تالے کاٹ کر دکان کھولی گئی۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے عبدالحفیظ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ غلام شبیر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے کریانہ سٹور کو سیل نہیں کیا تھا، تاہم معائنہ کے دوران دکان سے غیر معیاری اور زائدالمعیاد اشیائے خور و نوش برآمد ہوئیں۔ کوالٹی رپورٹ میں غیر معیاری اشیا کی تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی گئی اور دکاندار کو نوٹس اور وارننگ بھی جاری کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال بعد دوبارہ چیکنگ کے دوران لیے گئے نمونوں میں غیر معیاری ہلدی اور مرچوں کی موجودگی سامنے آنے پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق درخواست گزار نے ماحولیاتی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔

مزید خبریں