لاہور ہائیکورٹ ، قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ،ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن طلب

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر فاروق کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ڈی پی او منڈی بہائوالدین کی غلط بیانی پر سخت برہمی کا اظہار

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر فاروق کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ڈی پی او منڈی بہائوالدین کی غلط بیانی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن شہزادہ سلطان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت کل( جمعرات )تک ملتوی کر دی۔جسٹس محمد طارق ندیم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ڈی پی او منڈی بہائوالدین کامران عامر خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد احسان گوندل نے دلائل دیے۔

مزید خبریں