ہم اپنی سیکورٹی فورسز اور شہدا کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہدا کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک ہے ، پاکستان کا امن سیکورٹی فورسز کے شہدا کا مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاری بیان میں کیا۔

پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہدا کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک ہے ، پاکستان کا امن سیکورٹی فورسز کے شہدا کا مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاری بیان میں کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل نے کہا کہ مساجد ، امام بارگاہیں اور مدارس انہی سیکورٹی فورسز کے شہدا کے خون کی بدولت آباد ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہی شہیدوں کی وجہ سے ہم نے ہندوستان کو ایک سال قبل عبرتناک شکست دی۔انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے سر کا تاج اور ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا کے بیانیہ سے ملک دشمن قوتیں خوش ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ فوج ، ایف سی اور پولیس شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے خلاف حالت جنگ میں ہیں ایسے موقع پر ایک جماعت کے سربراہ کو ایسی بات نہیں کہنی چاہیئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیکورٹی فورسز اور شہدا کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کو اس بیان پر پوری قوم اور شہدا کے ورثاء سے معافی مانگنی چاہیے۔

مزید خبریں