"وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2027ء تا 2030ء کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد عازمین کو آسان، شفاف اور جدید سہولت فراہم کرنا ہے۔”
حج 2027ء تا 2030ء کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027ء تا 2030ء کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل حج رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل پر رجسٹرڈ عازمین حج کی تعداد سوا تین لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق حج پورٹل سے 2 لاکھ 83 ہزار جبکہ موبائل ایپ ’پاک حج‘ کے ذریعے 43 ہزار عازمین رجسٹرڈ ہوئے ۔2 لاکھ 35 ہزار افراد نے سرکاری سکیم جبکہ 90 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 91 ہزار مرد جبکہ 1 لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں۔ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل اگلے اعلان تک جاری رہے گا۔نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا نظام بھی تیار کر لیا ہے۔ حج پیکیج کی تفصیلات اور رقوم کی وصولی کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا۔








