دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ارجنٹائن کی شاندار کامیابی کو مداحوں کے نام منسوب کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق لیونل میسی کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان روایتی حریفانہ مقابلے نے دفاعی چیمپئن کے لیے اضافی حوصلہ افزائی کا کام کیا۔
لیونل میسی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح شائقین کے نام کر دی، فائنل میں سپین سے مقابلے کے لیے پرامید

مزید خبریں
اٹلانٹا۔16جولائی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ارجنٹائن کی شاندار کامیابی کو مداحوں کے نام منسوب کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق لیونل میسی کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان روایتی حریفانہ مقابلے نے دفاعی چیمپئن کے لیے اضافی حوصلہ افزائی کا کام کیا۔ انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ صرف ایک میچ تھا لیکن ہم نے کچھ انتہائی یادگار لمحات کا تجربہ کیا۔ شائقین اس جیت کو کسی بھی دوسری فتح سے زیادہ چاہتے تھے کیونکہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا کرنے اور ایک اور ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کی اہمیت ہی الگ ہے۔اس سنسنی خیز مقابلے میں انتھونی گورڈن نے گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلائی تھی، جس کے بعد 85 ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز نے گول کر کے مقابلہ 1۔1 سے برابر کیا اور پھر سات منٹ بعد لاؤتارو مارٹنیز نے گول کر کے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو اتوار کو سپین کے خلاف ہونے والے فائنل میں پہنچا دیا۔ ارجنٹائن کے دونوں گولز میں مدد فراہم کرنے والے لیونل میسی نے کہا کہ ٹیم کا باہمی جذبہ اس شاندار واپسی کی اصل چابی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کبھی کوشش کرنا نہیں چھوڑتی، ہم میدان میں عزم اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ اترے تھے، ہم نے حریف ٹیم کو ان کے اپنے ہی ہاف میں دباؤ میں رکھا اور ثابت کیا کہ ہم اضافی وقت میں جائے بغیر ہی مقررہ وقت میں میچ جیت سکتے ہیں۔نیکولس ٹیگلیافیکو کی جگہ میدان میں آنے والے اور فیصلہ کن گول سکور کرنے والے لاؤتارو مارٹنیز میچ کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ 28 سالہ سٹرائیکر نے کہا کہ اس وقت بات کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں رونے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ میں پہلے ہی ڈریسنگ روم میں کافی رو چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ ناقابل یقین ہے، ہم مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔ لاؤتارو مارٹنیز نے کہا کہ ارجنٹائن کے شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں ہمارا زبردست حوصلہ بڑھایا جس سے کھیل آسان ہو گیا اور اب ٹیم اتوار کو سپین کے خلاف ہونے والے فائنل کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے۔








