اٹک ،ضلع اٹک میں ہوائی اڈے/ایئر بیس کے گرد 15 کلومیٹر کے علاقے میں کبوتر ،پتنگ بازی و دیگر پر پابندی عائد کر دی گئی

اٹک ،ضلع اٹک میں ہوائی اڈے/ایئر بیس کے گرد 15 کلومیٹر کے علاقے میں کبوتر ،پتنگ بازی و دیگر پر پابندی عائد کر دی گئی

اٹک۔ 16 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے دفعہ 144 کے تحت ضلع اٹک میں ہوائی اڈے/ایئر بیس کے گرد 15 کلومیٹر کے علاقےمیں کبوتر اور پتنگ بازی، لیزر لائٹس، ڈرونز، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم 15 جولائی سے 13 اگست 2026 تک نافذ العمل رہے گا ،پابندی کا مقصد پروازوں کے تحفظ، عوامی امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔