تھل یونیورسٹی بھکر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے یونیورسٹی میں حال ہی میں تعینات ہونے والے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران سے اپنی پہلی تعارفی و مشاورتی ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے نئے اساتذہ اور افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا وژن تھل یونیورسٹی کو تعلیمی معیار، تحقیق، جدت، اختراع اور معاشرتی خدمت کا ایک ممتاز …
تھل یونیورسٹی کو ایک جدید، متحرک اور عالمی معیار سے ہم آہنگ جامعہ بنایا جائے گا،وائس چانسلر

مزید خبریں
بھکر۔ 16 جولائی (اے پی پی):تھل یونیورسٹی بھکر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے یونیورسٹی میں حال ہی میں تعینات ہونے والے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران سے اپنی پہلی تعارفی و مشاورتی ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے نئے اساتذہ اور افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا وژن تھل یونیورسٹی کو تعلیمی معیار، تحقیق، جدت، اختراع اور معاشرتی خدمت کا ایک ممتاز ادارہ بنانا ہے۔ انہوں نے معیاری تدریس، طلبہ پر مبنی تعلیمی نظام، باہمی تعاون، پیشہ ورانہ دیانت داری اور مسلسل بہتری کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے یونیورسٹی کے مستقبل کے لیے متعدد اسٹریٹجک منصوبوں کا بھی خاکہ پیش کیا اور کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے تھل یونیورسٹی کو ایک جدید، متحرک اور عالمی معیار سے ہم آہنگ جامعہ بنایا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے وائس چانسلر کے وژن کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی، اعلیٰ تعلیمی معیار اور ادارے کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور جذبے اور باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے








