پنجاب اسمبلی میں قائم جوڈیشل کمیٹی کا قیام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب اسمبلی میں قائم جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں ثنا افضل ملک نے اپنے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی ہے۔

لاہور۔16جولائی (اے پی پی):پنجاب اسمبلی میں قائم جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں ثنا افضل ملک نے اپنے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی، اسپیکر پنجاب اسمبلی، پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے ایسے اختیارات استعمال کر رہی ہے جو آئین کے تحت صرف عدلیہ کے پاس ہیں۔

مزید خبریں