وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن عثمان خان بیٹنی نے شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کا دورہ کیا۔ترجمان محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے وفد کو مختلف شعبوں، ورکشاپس اور جدید لیبارٹریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے طلبہ کو فراہم کی جانے والی فنی و تکنیکی تعلیم، جدید تربیتی سہولیات، عملی مہارتوں کے فروغ اور تدریسی نظام کے بارے میں آگاہ …
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن عثمان خان بیٹنی نے شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کا دورہ کیا۔ترجمان محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے وفد کو مختلف شعبوں، ورکشاپس اور جدید لیبارٹریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے طلبہ کو فراہم کی جانے والی فنی و تکنیکی تعلیم، جدید تربیتی سہولیات، عملی مہارتوں کے فروغ اور تدریسی نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی، جدید تعلیمی ماحول اور فنی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی و تکنیکی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر نے کے ساتھ ملکی ترقی میں بھی موثر کردار ادا کریں۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبے کو مزید مضبوط، جدید اور موثر بنانے کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس موقع پرڈیڈک چیئرمین نوشہرہ و رکن خیبرپختونخوا اسمبلی حاجی زرعالم خان اور رکن قومی اسمبلی سید شاہ احد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔







