تکنیکی ترقی حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے،چین

چین نے کہا ہے کہ تکنیکی ترقی حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

بیجنگ۔16جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ تکنیکی ترقی حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس 17 جولائی کو شنگھائی میں شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین اس کانفرنس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام فریقین کے ساتھ کھلے دل سے تبادلہ خیال کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ذہین دور کے فوائد زیادہ سے زیادہ ترقی پذیر ممالک تک پہنچ سکیں جبکہ تکنیکی ترقی حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی پوری انسانیت کے مشترکہ مفادات سے وابستہ ہے۔ چین ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور نظریاتی تقسیم اور تکنیکی ناکہ بندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی جدت اور ترقی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ اپنے تجربات اور کامیابیاں شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں