ریسکیو 1122 مردان کے تمام سٹیشنزمیں ریفریشر کلاسز کا سلسلہ جاری

مردان کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں ریفریشر کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122مردان کےمطابق ریسکیو 1122ٹریننگ ونگ کی جانب سے منعقدہ ان تربیتی سیشنز میں جمعرات کو واٹر ریسکیو کے دوران تیراکی کی بنیادی تکنیکوں، جن میں بازوؤں کی درست حرکت، ٹانگوں کی کِک، سانس لینے کا درست طریقہ اور جسمانی ہم آہنگی شامل ہے

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):مردان کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں ریفریشر کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122مردان کےمطابق ریسکیو 1122ٹریننگ ونگ کی جانب سے منعقدہ ان تربیتی سیشنز میں جمعرات کو واٹر ریسکیو کے دوران تیراکی کی بنیادی تکنیکوں، جن میں بازوؤں کی درست حرکت، ٹانگوں کی کِک، سانس لینے کا درست طریقہ اور جسمانی ہم آہنگی شامل ہے، کے علاوہ خود کو محفوظ رکھنے کے طریقوں، بیک فلوٹ، پانی میں ایک ہی جگہ رہنے (ٹریڈنگ واٹر)، پانی میں اینٹھن (کرمپ) کی صورت میں احتیاطی تدابیر و’’سٹاپ‘ فارمولا یعنی رکیں، سوچیں، مشاہدہ کریں اور منصوبہ بندی کریں، کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔اس تربیت کا مقصد اہلکاروں کو آبی ایمرجنسی کے دوران محفوظ، بروقت اور موثر انداز میں ریسکیو آپریشن انجام دینے کے لیے جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔