پشاور شہرمیں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرتی امن کے استحکام کے لیے پشاور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق اس سلسلے میں تھانہ پشتخرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان شفتالوگل اور عرفان کو کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 1800 گرام آئس برآمدکرلی
پشاور پولیس کی کاروائیاں ، متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):پشاور شہرمیں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرتی امن کے استحکام کے لیے پشاور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق اس سلسلے میں تھانہ پشتخرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان شفتالوگل اور عرفان کو کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 1800 گرام آئس برآمدکرلی ۔پشاور کےتھانہ انقلاب پولیس نے اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران سہولت کاروں سمیت 6 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کےقبضے سے 4 پستول برآمد کرلئے۔پشاورکے تھانہ تہکال پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزمان نصرت اور تحسین اللہ کو گرفتارکرلیا۔دونوں ملزمان ایک سال سے روپوش تھے، جنہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ تھانہ خزانہ پولیس نےگاڑی چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم اسرارکو گرفتار کرکےان کے قبضے سے مسروقہ کیری ڈبہ برآمد کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔








