دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل …

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 92 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 6 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ ایک ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 31 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 23 ہزار کیوسک اور اخراج 66 ہزار 300 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک او ر اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1504.31 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.166 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1173.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.736 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.204 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔