اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے آئندہ ہفتے امریکا نہیں جائیں گے

"اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ نہیں کریں گے”

تل ابیب ۔16جولائی (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آئندہ ہفتے امریکا نہیں جائیں گے۔

الجزیرہ کے مطابق ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم سینیٹر لنزے گراہم کی یاد میں ہونے والی تقریب ملتوی ہونے کی وجہ سے امریکانہیں جائیں گے۔ بینجمن نیتن یاہو کے ہفتہ کے روز امریکا جانے اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے منگل تک وہاں قیام کرنے کی توقع تھی۔امریکی سینیٹرلنزےگراہم جو اسرائیل کے کٹر حامی اور ایران کےسخت مخالف تھے ، مختصر علالت کے بعدگزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سینیٹر لنزے گراہم کو اپنا قریبی دوست اور امریکا اسرائیل اتحاد کا زبردست حامی قرار دیا تھا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی تھی ۔