سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ عبدالسلام کی وفات پر اظہار تعزیت

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عبد اللہ میمن کے چھوٹے بھائی سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ عبدالسلام کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عبد اللہ میمن کے چھوٹے بھائی سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ عبدالسلام کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔وہ گزشتہ دنوں سعودی عرب ریاض میں انتقال کر گئے تھے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق سراج الحق اظہار تعزیت کیلئے غوری ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پر گئے ،دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک عبد السلام کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل دے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے قیم زبیر صفدر بھی ہمراہ تھے۔

مزید خبریں