"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سماجی کارکنان نوشاد علی اور صبیحہ خانم سے ملاقات”
گورنر خیبرپختونخوا سے سماجی کارکنان نوشاد علی اور صبیحہ خانم کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز سماجی کارکنان نوشاد علی اور صبیحہ خانم سے ملاقات کی ۔
گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے اپنی سماجی تنظیم کی سرگرمیوں کے حوالہ سے گورنر کو بریف کیا۔وفد نے صوبہ میں نوجوانوں کو مشاورتی عمل میں شریک کرنے ، خواتین کو با اختیار بنانے اور صوبہ کے روشن چہرہ کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے کردار پر گورنر کو خراج تحسین پیش کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کے سلسلہ میں اٹھارہ جولائی سے خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کی لانچنگ کی جارہی ہے ، یہ اقدام صوبہ میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے ، نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔








