ویتنام، مسافر بس حادثہ میں چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں مسافر بس ایکسپریس وے سے بے قابو ہو کر نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ہنوئی۔17جولائی (اے پی پی):ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں مسافر بس ایکسپریس وے سے بے قابو ہو کر نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق حادثہ رات 12 بج کر 15 منٹ پرفاپ وان تا کاؤ گی ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب بس شمالی صوبے ننھ بنھ سے ہنوئی جا رہی تھی۔بس میں 32 افراد سوار تھے۔ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک زخمی ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔