دسمبر کے لئے یورپی گندم کے نرخوں میں اضافہ

ہیمبرگ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) آئندہ ماہ دسمبر کے لئے یورپی گندم کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔پیرس کی یورونیکسٹ ایکسچینج میں دسمبر کے لئے گندم کی سپلائی کے سودے 0.50 یورو (0.3 فیصد)اضافے کے ساتھ 158.25یورو(185.85) فی ٹن میں طے ہوئے۔ماہ مارچ کےلئے گندم کی سپلائی 0.25 یورو اضافے کے ساتھ 162.75یورو فی ٹن رہی۔امریکی ٹریڈنگ میں شکاگو ایکسچینج میں گندم کے فی ٹن نرخ میں ایک …

ہیمبرگ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) آئندہ ماہ دسمبر کے لئے یورپی گندم کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔پیرس کی یورونیکسٹ ایکسچینج میں دسمبر کے لئے گندم کی سپلائی کے سودے 0.50 یورو (0.3 فیصد)اضافے کے ساتھ 158.25یورو(185.85) فی ٹن میں طے ہوئے۔ماہ مارچ کےلئے گندم کی سپلائی 0.25 یورو اضافے کے ساتھ 162.75یورو فی ٹن رہی۔امریکی ٹریڈنگ میں شکاگو ایکسچینج میں گندم کے فی ٹن نرخ میں ایک فیصد اضافہ رہا۔ہیمبرگ کی منڈی میں سٹینڈرڈ بریڈ گندم کے نرخوں میں3 یورو فی ٹن اضافہ ہوا، رواں ماہ نومبر کے لئے سپلائی 161یورو فی ٹن پر طے ہوئے۔چارے کے لئے استعمال ہونے والی گندم ساﺅتھ اولڈن برگ مارکیٹ میں 175یورو فی ٹن رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply