لاہور ہائیکورٹ نے ملائیشیا کے سٹڈی ویزا پر سفر کرنے والے طالب علم کو آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو10 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ،طالب علم کو آف لوڈ کرنے کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو دس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ملائیشیا کے سٹڈی ویزا پر سفر کرنے والے طالب علم کو آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو10 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے صہیب ناصر طارق کی درخواست پرجمعہ کو سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ملائیشیا میں تعلیم کے لیے سٹڈی ویزا حاصل کر رکھا تھا اور ایئرپورٹ پر اس کی تمام سفری دستاویزات درست قرار پائیں، تاہم اس کے باوجود اسے پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ آف لوڈ کرتے وقت ایف آئی اے حکام نے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی، جس سے درخواست گزار کی تعلیم متاثر ہوئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بیرون ملک تعلیم کے لیے سفر کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو درخواست پر قانون کے مطابق10روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔








