امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 23 نومبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی رہی۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1292.32 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 10.50ڈالر (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 1292.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر …

نیویارک ۔ 23 نومبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی رہی۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1292.32 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 10.50ڈالر (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 1292.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1283.03 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1289.85 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیاءمیں سنگا پور سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1283.21 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.1 فیصد اضافے کے بعد 1282.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply