آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے تا ہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے تا ہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی47، سبی ،دالبندین 46اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں پر برای ہوائیں موجود ہیں۔ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا لہر بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر پر اثر انداز ہو رہی ہے۔