عراق اور شام نے حدیثہ (عراق) سے بانیاس (شام) تک تیل کی پائپ لائن کی بحالی کے لیے مفاہمتی یادداشتپر دستخط کر دیے
عراق، شام کے درمیان تیل پائپ لائن کی بحالی کا معاہدہ، امریکی کمپنی شیورون منصوبہ مکمل کرے گی

مزید خبریں
بغداد۔18جولائی (اے پی پی):عراق اور شام نے حدیثہ (عراق) سے بانیاس (شام) تک تیل کی پائپ لائن کی بحالی کے لیے مفاہمتی یادداشتپر دستخط کر دیے، جبکہ امریکی توانائی کمپنی شیورون (Chevron) اس منصوبے کو مکمل کرے گی۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، عراق اور شام کی حکومتوں کے درمیان عراق۔شام خام تیل پائپ لائن کی بحالی اور تعمیرِ نو سے متعلق تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اہم بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ علاقائی روابط، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔امریکی سفارت خانے کے مطابق منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیوں میں امریکی کمپنیاں کلیدی کردار ادا کریں گی۔








