نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی فیلکس پلاسنسیا کو وینزویلا کے وزیر برائے خارجہ امور و خارجہ تجارت کے منصب پر تقرری پر مبارکباد

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے وزیر برائے خارجہ امور و خارجہ تجارت کے منصب پر فیلکس پلاسنسیا کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی ہے

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے وزیر برائے خارجہ امور و خارجہ تجارت کے منصب پر فیلکس پلاسنسیا کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم نے فیلکس پلاسنسیا کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور وینزویلا کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں