وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایات پر بچوں کے تحفظ اور ان کے ذاتی تحفظ سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ہفتہ کو مدرسہ حسنین کریمین، الہادی ٹاؤن، ملتان میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایات پر بچوں کے تحفظ اور ان کے ذاتی …
ملتان، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بچوں کے تحفظ، ذاتی حفاظت سے متعلق آگاہی سیشن

مزید خبریں
ملتان۔ 18 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایات پر بچوں کے تحفظ اور ان کے ذاتی تحفظ سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ہفتہ کو مدرسہ حسنین کریمین، الہادی ٹاؤن، ملتان میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ترجمان کے مطابق سیشن میں مدرسہ کے مہتمم، اساتذہ اور 30 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج شعبہ عوامی آگاہی راؤ نوید مختار نے بچوں اور اساتذہ کو بچوں کے تحفظ، ذاتی حفاظت، گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔انہوں نے بچوں کو اجنبی افراد سے محتاط رہنے، کسی نامعلوم شخص سے کھانے پینے کی اشیاء یا دیگر چیزیں وصول نہ کرنے اور کسی اجنبی کے ساتھ نہ جانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر بچوں کو ان کے تحفظ کے لیے ’’روکو، بھاگو، شور مچاؤ‘‘ کا حفاظتی سلوگن بھی سمجھایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ آگاہی سیشن کا مقصد بچوں کو ذاتی تحفظ، استحصال سے بچاؤ، گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے بارے میں عوامی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد، استحصال یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دی جائے۔ سیشن کے اختتام پر بچوں کے تحفظ، استحصال کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔








