پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے راوت جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 ہزار خراب اور مضر صحت انڈوں سے تیار کیا گیا 200 لیٹر آمیزہ برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق آمیزہ ایک معروف انڈے سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی سے برآمد ہوا
پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی راوت جی ٹی روڈ پر کارروائی ، 3 ہزار خراب اور مضر صحت انڈوں سے تیار کیا گیا 200 لیٹر آمیزہ تلف کر دیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔18جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے راوت جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 ہزار خراب اور مضر صحت انڈوں سے تیار کیا گیا 200 لیٹر آمیزہ برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق آمیزہ ایک معروف انڈے سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی سے برآمد ہوا جسے شہر کی مختلف بیکریوں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ کمپنی کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے مضر صحت خوراک شہریوں تک پہنچنے سے روک لی گئی جبکہ محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔







