نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن سرگودھا کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 9 کلوگرام چرس برآمد

نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن سرگودھا کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، 9 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی

سرگودھا ۔ 18 جولائی (اے پی پی):نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن سرگودھا کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، 9 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کی منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن سرگودھا ڈویژن نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرگودھا میں جنرل بس سٹینڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو موقع پر گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلوگرام چرس برآمد کر لی، یہ منشیات پشاور سے سرگودھا سمگل کی جا رہی تھی، ملزم کے خلاف پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس سبٹانسس ایکٹ 2025کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کرنل(ریٹائرڈ) جواد مسعود اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس برگیڈیئر مظہر اقبال نے اس موقع پر اپنے اپنے پیغامات میں اس عزم کا ارادہ کیا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اپنےمشن منشیات سے پاک پنجاب -صحت مند اور محفوظ پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کےلیے پر عزم ہے اور منشیات سمگلرز اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں